تنہائی
- Anam
- Jul 13, 2022
- 1 min read
تنہائی اس دنیا کی سب سے بد ترین سزا ہے ، یہ انسان کو توڑ کر نئے سرے سے واپس جوڑتی ہے آپ کسی بھی ایسے انسان کو پہلے جیسا نہیں پائیں گے جس نے تنہائی جھیلی ہو ، وہ پہلے کی طرح مغرور اور مکار نہیں رہا ہوگا کیونکہ اس نے اُس سب کی بہت بڑی قیمت چکائی ہے اب اسے ہر چیز کی قدر ہے۔
کبھی آپنے یہ غور کیا ہے کہ زیادہ تر جرائم کی سزا قیدِ تنہائی کیوں ہوتی ہے ، یہ یقیناً کسی بہت قابل ماہرِ نفسیات کا مشورہ ہوگا ۔ کیونکہ زیادہ تر مجرم قید سے نکلنے کے بعد سدھر جاتے ہیں ، ایسا اسلیے کہ انہیں اب ہر اس چیز اور انسان کی قدر ہے جس کے بغیر اس نے اپنی زندگی کا ایک حصہ گزار دیا۔ اس وقت میں اس کے پاس کوئی بھی ایسا انسان، دوست یا ہمدرد نہیں تھا جس سے وہ اپنا دکھ سکھ بانٹ سکتا اور اپنے دل کی بات کر سکتا ۔
اس لیے زندگی میں کبھی بھی تنہائی کو نا چنیں، آخری آپشن کے طور پر بھی نہیں ، یہ بہت تکلیف دہ ہے۔
اپنے پیاروں کے ساتھ رہیں انہیں پیار کریں اور دل بڑا کر کے زندگی کو ان کے ساتھ جئیں خوش رکھیں خوش رہیں ۔
Komentáre