سیدھا راستہ
- Anam
- Feb 25, 2022
- 1 min read
.
دیکھنے اور سننے میں تو سیدھا راستہ بہت ہی سیدھا اور آسان لگتا ہے لیکن اصل میں یہ اتنا ہی مشکل ہے، لیکن یہ مشکل شروع میں ہی زیادہ مشکل لگتی ہے آہستہ آہستہ آسان لگنے لگتی ہے یا شاید انسان کو ان مشکلات کی عادت سی ہو جاتی ہے. مگر یہ راستہ سب سے زیادہ مشکل تو اس وقت لگتا ہے جب آپ کے ارد گرد، بہت قریبی لوگ غلط راستوں پر چلتے ہوئے آپ کو بہت خوش اور کامیاب زندگی گزارتے نظر آئیں. بظاہر تو وہ آپ کو خوش، کامیاب اور آسودہ نطر آئیں گے لیکن اصل میں وہ ایک جہنم جیسی زندگی گزار رہے ہوتے ہیں. اسلیے جب کبھی آپکو ایسے لوگوں کو دیکھ کر اپنا راستہ بدلنے کا خیال آئے انکی ظاہری نہیں باطنی زندگی پر غور کریں اور اپنی کچھ وقت کی تکلیف کو یہ سوچ کے خوشی سے برداشت کر جائیں کے آپ ایک سیدھے اور صحیح راستے پر ہیں جسکی منزل بہت خوبصورت اور مکمل ہے.
دعاؤں کی طالب انعم.
Comments