اولاد کی تربیت
- Anam
- Feb 28, 2022
- 1 min read
اولاد کی تربیت ایک پھیلنے والی بیل کی طرح ہے، اگر آپ اس بیل کو کسی بند گملے میں لگاتے ہیں تو وہ سہی سے پھل پھول نہیں سکے گی اور نہ ہی اس کا قد بڑھے گا اور ایک دن وہ اسی گملے میں گل سڑ کے ختم ہو جائے گی.دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ اس بیل کو کھلا چھوڑ دیں تو وہ اپنا راستہ ڈھونڈ کے کسی بھی راستے پے چلتے ہوئے خوب پھلے پھولے گی، لیکن اگر آپ اسے کھلی جگہ پر چھوڑتے ہوئے اوپر کی طرف پھلنے اور بڑھنے کا سہی راستہ بھی دکھا دیں گے تو وہ آپکے گھر کو خوبصورت بناتے ہوئے مضبوطی سے دیوار کے اوپر چڑھ جائے گی. اگر آپ اسے اوپر جانے کے لئے رسی نہیں دکھائیں گے تو اسکی کچھ شاخیں تو شاید دیوار کے اوپر پہنچ جائیں لیکن باقی بیل زمین میں ادھر اُدھر پھیل کے آپکے گھر کو تباہ کر دے گی.
یہ بیل آپ کا وہ بچہ ہے جسے رسی یعنی نصیحت کے زریعے آپ دیوار یعنی اسکے مستقبل تک پہنچنے کا راستہ دکھاتے ہیں.
Comments